18 نومبر 2026 - 00:28
روزویلٹ ایئرکرافٹ کیریئر کے افسر جہہنم کو سلام کریں، بریگیڈیئر جنرل سنائی راد

مغربی اور عربی میڈیا کی اس پروپیگنڈے کے بعد کہ امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز خطے میں داخل ہو گیا ہے اور ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے دفتر کے عقیدتی-سیاسی امور کے انچارج نے امریکی افواج کے لئے اس اقدام کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اگر وہ جنگ کے لئے خطے میں داخل ہوئے ہیں تو ان سے کہنا چاہئے کہ جہنم کو سلام کرو؛ کیونکہ امریکہ کے لئے اس اضافی فوجی موجودگی کا نتیجہ نقصان میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے دفتر کے عقیدتی-سیاسی امور کے انچارج  بریگیڈیئر جنرل سنائی راد نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکیوں اور کچھ مغربی اور عرب ذرائع کے اس پروپیگنڈے کا حوالہ دیا کہ "طیارہ بردار بحری جہاز تھیوڈور روزویلٹ" مغربی ایشیا کے خطے میں داخل ہؤا ہے، اور کہا: اس بحری جہاز کا خطے میں داخل ہونا یا مغربی ایشیا کی طرف اس کی حرکت کا تین احتمالات کی بنیاد پر تجزیہ کیا جا سکتا ہے:

1۔ ممکن ہے یہ بحری جہاز خطے میں تعینات کسی بحری جہاز، ممکنہ طور پر "جارج واشنگٹن" کی جگہ لے لے، جو خطے میں امریکی افواج کی موجودگی برقرار رکھنے کے عمل میں ایک قسم کی تبدیلی ہے۔

2۔ یہ بحری جہاز موجودہ جہازوں میں شامل ہونا چاہتا ہے جو خطے میں امریکیوں کی موجودگی کو مضبوط بنانے اور تناؤ بڑھانے اور جنگ میں داخل ہونے کی تیاری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

3۔ یہ اقدام مذاکرات کے سلسلے اور ثالثوں کے سفارتی رابطوں کے عین موقع پر عمل میں آ رہا ہے، چنانچہ اس موقع پر بحری جہاز بھیجنا دباؤ بڑھانے، خوف پیدا کرنے اور مذاکرات میں امریکہ کا سفارتی وزن بڑھانے کی پالیسی کے تحت ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا: امریکی گویا زمانے کی تبدیلیوں سے سبق لینے میں، بہت پیچھے ہیں اور وہ اب بھی تصور کرتے ہیں کہ وہ توپ دار کشتیوں والی روایتی استعماری پالیسی یا جبر پر مبنی سفارت کاری [اور گاجر اور چھڑی کی پالیسی] کے ذریعے ایران کو پیچھے ہٹنے اور امریکی ارادے کے سامنے جھکنے پر مجبور کر سکتے ہیں؛ جبکہ یہ دور گذر چکا ہے۔

سنائی راد نے کہا: امریکیوں اور امریکی ملاحوں کو بوشہر میں برطانوی ہلاک شدہ فوجیوں کے قبرستان پر حاضری دے کر یہ بھی جانچنا چاہئے کہ ابراہام لنکن بحری جہاز پر خودکشیوں اور بغاوتوں کی وجہ کیا تھی۔

انھوں نے زور دیا: نہ صرف اس تبدیلی کا ایران کے مزاحمت کے عزم پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ ہم خطے کے سمندروں میں اس حجم کے بحری جہازوں اور ان کے ساتھ آنے والے ڈسٹرائرز کے داخلے کا خیرمقدم کرتے ہیں؛ کیونکہ یہ مجموعہ ممکنہ تصادم میں ہمارے مجاہدوں کے لئے آسان ہدف ہونگے۔

انھوں نے یاد دہانی کرائی: اگر امریکی ابھی جنگ اور تصادم کے لئے خطے میں داخل ہوئے ہیں تو ان سے کہنا چاہئے کہ جہنم کو سلام کرو؛ کیونکہ یہ موجودگی امریکی ملاحوں کی جان خطرے میں ڈالتی ہے اور امریکیوں کے لئے نقصان اور ہلاکتوں میں اضافے کے سوا، کوئی اور معنی نہیں رکھتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha